پاکستان میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس قدر بڑے اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس سے عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور حکومت سے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Share this content: