چلاس/ کاشگل نیوز
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور داس کے مقام پر “حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک” کے سربراہ مولانا حضرت اللہ اور دیگر علماء کرام کی قیادت میں شاہراہِ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک معاہدہ 2025 پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔
احتجاج میں دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی بڑی تعداد شریک ہے، جو اپنے مطالبات کے حق میں سڑک پر موجود ہیں۔ مظاہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے معاہدے پر عمل نہ ہونے کے باعث انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والے مختلف علاقوں کے قافلوں کو ضلعی انتظامیہ نے ہوڈر اور گہچی کے مقامات پر روک دیا ہے، جس کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
اس موقع پر مولانا حضرت اللہ نے واضح کیا کہ جب تک حکومت متاثرین کے ساتھ کیے گئے معاہدہ 2025 پر عملدرآمد یقینی بنائے گی دھرنا جاری رہے گا۔
Share this content:


