ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے چیف ماجد خادمی امریکی و اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اس کے انٹیلی جنس چیف مارے گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ماجد خادمی کو پیر کی صبح امریکی اور اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔
ماجد خادمی کو گذشتہ برس جون میں پاسداران انقلاب فورس کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔ اُس وقت اس کے سربراہ محمد کاظمی اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔
خادمی نے رواں برس ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا تھا۔
Share this content:


