گلگت / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے علاقے ہنوچل، حراموش میں واٹر ٹینکی منصوبے میں طویل تاخیر اور مبینہ کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
احتجاج میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکی کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر اور بدانتظامی کے باعث علاقے کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر ٹینکی کی فوری مرمت اور منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ مبینہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف شفاف تحقیقات کر کے سخت کارروائی کی جائے۔
مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
Share this content:


