پاکستانی کشمیر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگئی جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے فوجی ہیلی کاپٹر کی گرنے اور تباہ ہونے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار جان سے گئے اور کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا تاہم بیان میں جان سے جانے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
بیان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے، جو حادثے کی اصل تکنیکی وجوہات کا تعین کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاکستان فوج کے تمام افسران و جوانوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد نے بھی تصدیق کی ہے کہ مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے کیونکہ وہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر جا رہے ہیں۔
Share this content:


