پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بزم شعر وسخن سماہنی کے بانی ،ممبر پریس فاؤنڈیشن ،کشمیر پریس کلب سماہنی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مدثر یوسف پاشا کو پولیس نے ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
مدثر یوسف پاشا کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چوکی غنی آباد سرسالہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر نکلے تھے ۔
دریں اثنا مدثر یوسف پاشا جو نہ صرف وادی سماہنی بلکہ آزادکشمیر بھر کے ادبی حلقوں میں اپنا نام اور مقام رکھتے ہیں جبکہ وادی سماہنی میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ کا تمام سہرا انکے سر جاتا ہے اس کے علاوہ وہ شعبہ صحافت سے منسلک اور پریس فاؤنڈیشن کے ممبر وکشمیر پریس کلب سماہنی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بھی ہیں اور انتہائی شریف النفس انسان ہیں ۔
مدثر یوسف پاشا کی گرفتاری پر وادی سماہنی کے صحافتی و ادبی حلقوں نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Share this content:


