کشمیر میں طویل ترین تالا بند ہڑتال13ویں روز میں داخل ،دھرنے جاری

رپورٹ : فرحان طارق

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے بارہ مہاجرین نشستوں کے خاتمے اور دیگر مطالبات کے لیے 9 جون سے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

ضلع پونچھ کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے موبائل سروس جہاں بند ہے وہیں خطے میں انٹرنیٹ سروس کو بند ہوئے 16 روز مکمل ہوچکے ہیں۔

18,جون اسمبلی اجلاس کے ملتوی ہونے کے بعد سے21 جون تک خطے میں حکومت کا وجود ہی نہیں خطے کی سرکار نے گزشتہ دنوں سے اسلام آباڈ ڈھیرے جما رکھے ہیں۔

دارالحکومت میں تعینات اسلام آباد پولیس کے نفری کو اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے، ایف سی کے مزید پانچ سو اہلکاران کو ان کی جگہ تعینات کیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب جیک کے جانب سے راولاکوٹ کے مختلف مقامات پر لگائے گئے دھرنے بدستور جاری ہیں تاہم ابھی تک جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا۔

گزشتہ شب مظفرآباد سے جیک کے کور ممبر راجہ امجد ایڈوکیٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فام پر ایک ویڈیو شئیر کرتےہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔

Share this content: