پاکستان زیر انتظام کشمیر میں حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سرکاری حکم نامے میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔
29 جون 2026 کی تاریخ پر جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق کوئی بھی حاضر سروس یا ریٹائرڈ سرکاری ملازم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جن میں فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز شامل ہیں، پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر، اپ لوڈ یا تشہیر نہیں کرے گا اور نہ ہی دوسروں کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کسی جلسے، اجتماع یا میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی حاضر سروس یا ریٹائرڈ سرکاری ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف انضباطی اور فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکم نامے کے مطابق متعلقہ ملازم کی تنخواہ یا پنشن بند کرنے کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
Share this content:


