باغ/کاشگل نیوز
سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر راجہ مشتاق احمد منہاس سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار مقصود حسین شمسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے چترہ ٹوپی پہنچے تو مقامی افراد کی بڑی تعداد ان کی آمد پر مشتعل ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق عوام نے چھمب ٹوپی کے مقام پر سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج اور نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے بعد پاکستان سے رینجرز طلب کر کے عوام پر تشدد اور قتل و غارت کی راہ ہموار کی، جبکہ مبینہ طور پر جاں بحق افراد کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے احتجاج، دھرنوں اور لاک ڈاؤن میں مصروف ہیں اور ایسے حالات میں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جنازوں اور عوامی اجتماعات میں شرکت کو سیاسی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے، جسے عوام قبول نہیں کریں گے۔
شدید عوامی ردعمل اور احتجاج کے باعث سابق وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نماز جنازہ میں شرکت کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔
تاہم اس حوالے سے راجہ مشتاق احمد منہاس یا مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
جبکہ ہمارے زرائع نے اس خبر کی تصدیق کر لی۔
Share this content:


