عیدگاہ دریک مورخہ 10 مارچ 2024میں عوام علاقہ دریک کی نمائندہ میٹنگ ہوئی جس میں حاضرین نے منشیات اور چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے ممکنہ اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کے بعد حسب ذیل فیصلے کیے گئے !!
1: عوام علاقہ اتمام حجت کے لئے آزاد کشمیر کی ہائر اتھاریٹیز جن میں آزاد کشمیر کے داخلہ امور کے زمہ دار سینئر منسٹر ۔کمشنر پونچھ ڈویژن ۔ ڈی آئی جی پونچھ سے ملاقات کر کہ بوساطت کمیٹی اپنا مدعا رکھیں گے اس سلسلہ میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے جلد ملاقات کا شیڈول طےکیا جائیگا کمشنر پونچھ ڈویژن نے 2 دن کا ٹائم مانگا ہے
2: انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے معاملات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں باہمی مشاورت سے پریس کانفرنس کے بعد موثر احتجاج کی حکمت عملی بنائی جائیگی اور مسلئے کے حل تک اس کو جاری و ساری رکھا جائیگا۔
3:کچھ زمہ داریاں عوام پر بھی عائد کی گئیں جن میں محلے گاؤں کے اندر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنا۔ مشکوک افراد کے بذریعہ موبائل فون فوٹو بنا کر محفوظ کر لینا جو بعد میں کام آئیں۔رات کے وقت 10 بجے کے بعد اگر کوئی بندہ مشکوک حالت میں مشکوک جگہ پایا جائے تو اس کے ساتھ انتہائی سختی سے پیش آیا جائے اور اس ضمن میں برادری یک جان ہو کر بیک اپ کریگی۔ منشیات کے عادی لوگوں کی کونسلنگ اور نشے سے چھٹکارے کے لئے علاج کا بندوبست کیا جائیگا۔نشہ بیچنے والوں کا اخلاقی و قانونی حوالے سے کڑا احتساب کیا جائیگا اور برادری انکی کسی صورت معاونت نہیں کریگی ۔ ہر فرد کا فرض بنتا ہے کہ اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کرے بالخصوص آوارہ گردی اور رات کے وقت غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی لگائی جائے