بلوچستان میں پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر متعدد طلبا یونیورسٹی سے خارج

بلوچستان میں پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر متعدد طلبا یونیورسٹی سے خارج کردیئے گئے ۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے اور ترانا نہ پڑنے پر 35 سے زائد طلباءو طالبات کو یونیورسٹی سے خارج کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن عمران بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کوئٹہ کیمپس میں پاکستانی ترانے کی تقریب کے دوران 35 سے زائد طلباءو طالبات کھڑے نہیں ہوئے، جس کے بعد انہیں یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا۔

متاثرہ طلباءمیں بلوچ اور غیر بلوچ دونوں شامل ہیں جبکہ طلباءکی دوبارہ یونیورسٹی میں واپسی کے لیے ان کے والدین سے خصوصی حلف نامے طلب کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباءکی دوبارہ داخلے کے لیے والدین کو حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔تاہم اس حوالے سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کا کوئی باضابطہ موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

Share this content: