سیکورٹی خدشات اور بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر کے سریاب روڈ پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ، 6 ہزار اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون کو پہلے سے مکمل سیل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مصدقہ اطلاعات ہیںکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سریاب روڈ اور اس سے ملحقہ حساس علاقوں میں تقریباً 6 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
تعینات کیے گئے اہلکاروں میں (ایف سی) سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز شامل ہیں، جنہیں اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا ہے۔
اس سے قبل ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا ہے جہاں حساس دفاتر ،اسمبلی ، کورٹ اور وی آئی پی کی رہائشی عمارتیں موجود ہیں ۔
یاد رہے کہ سیکورٹی کے یہ سخت ترین اقدامات بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے ممکنہ حملوں کے پیش کیا جاریا ہے ۔ماضی میں اگست کے مہینے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں تمام تر حکومتی سخت ترین سیکورٹی اقدامات کو توڑکراپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرچکے ہیں جس سے حکومتی فورسز کو شدید جانی و مقالی نقصانات کے ساتھ ساتھ شرمندگی کاسامنا کرنا پڑا تھا۔
Share this content:


