بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گدرمیں گزشتہ رات پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کی مرنے کی اطلاعات ہیں۔۔
مقامی اور غیر رسمی ذرائع کے مطابق گدر کے رہائشی علاقوں پر کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 27 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی کسی بھی آزاد یا سرکاری ذرائع سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ضلع سوراب میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پہلے ہی سخت سیکیورٹی اقدامات اور کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ سوراب کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 15 اگست تک رات 8:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور سیکیورٹی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کرفیو اور سخت سیکیورٹی کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں اور معلومات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری حکام کی جانب سے واقعے کی حقیقت اور تفصیلات کے حوالے سے باضابطہ موقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Share this content:


