بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو کے قافلے پر مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں حملے کی اطلاعات ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں ضیا اللہ لانگو محفوظ رہے جبکہ اے ٹی ایف کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ ضیا لانگو کو کوئٹہ سے قلات جاتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں وزیرِ داخلہ مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔
قافلے کی حفاظت پر مامور اینٹی ٹیررسٹ فورس (ATF) کے تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد تمام زخمی اے ٹی ایف اہلکاروں کو فوری علاج معالجے کے لیے قریب ترین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حملے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کے مزید باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔
حملے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
فی الحال کسی بھی مسلح تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔
Share this content:


