یکتائے تحریک آزادی اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ‘ایکٹوسٹ انڈیپنڈنٹ موومنٹ’ (AIM) کے زیرِ اہتمام 30 اگست کو برمنگھم میں فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑے قومی مظاہرے اور پُرامن مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
منتظمین کی جانب سے تمام برطانوی کشمیریوں اور باضمیر شہریوں سے اس مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
مظاہرے کا بنیادی مقصد فلسطین سے لے کر کشمیر تک تمام مظلوم اقوام کے لیے انسانی حقوق، آزادی اور انصاف کی فراہم کو یقینی بنانا اور ان کی مکمل آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔
یہ پُرامن مظاہرہ اور مارچ اتوار، 30 اگست 2026ء کو صبح 11:00 بجے برمنگھم کے مشہور اسپارک ہل پارک (Sparkhill Park, Birmingham) میں منعقد ہوگا، جس کا اہتمام ‘ایکٹوسٹ انڈیپنڈنٹ موومنٹ’ (AIM) کی جانب سے کیا گیا ہے۔
Share this content:


