نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان سندھ ڈویڑن کابینہ کی تقریب حلف برداری

0
222


نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان سندھ ڈویڑن کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر شبیر مایار اور مقررین نے کہا کہ
وقت اپنے فیصلے بھی خود کرتا ہے اور اپنی تاریخ بھی خود لکھتا ہے ایک ایسی زندہ رہنے والی تاریخ جو بادشاہ وقت کے اشاروں پر لکھی جانے والی جھوٹی تاریخ سے بہت مختلف ہوتی ہے شاہ کے اشاروں پر لکھی جانے والی تاریخ جنگ وجدل اور بادشاہ وقت کی قصیدہ خوانی کو محور بنا کر لکھی جاتی ہے جس میں ظالم وجابر حکمرانوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ ظالم اور جابروں کے خلاف آواز بلند کرنے والے حق پرستوں کو باغی اور دہشت گرد بنا کر پیش کرنے کا عمل شروع سے اب تک جاری ہے۔ سچائی اور حق پرستی کا رشتہ آج بھی صلیب و دار مقتلوں اور زہر کے پیالے سے جڑا ہوا محسوس ہوتا ہے ظالم اور مظلوم کی جنگ نہ ختم ہونے والی جنگ ہے ہر دور میں فرعونی طاقت کی بنیاد پر ہر دور کے ظالم اپنی ظاہری جیت پر مغرور نظر آتا ہے لیکن جب وقت اپنا فیصلہ سناتا ہے تو دنیا دیکھتی ہے کہ جیت ہرحال میں ہمیشہ حق پرستی کی ہی ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here