بلوچستان کے ضلع چاغی سے ایس ایچ او دن دہاڑے اغوا، سیکورٹی اداروں کی ناکامی پر سوالات

بلوچستان کے ضلع چاغی جہاں پاکستان نے ایٹمی تجربات کر کے ایٹمی طاقت ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور جو ‘ریکوڈک’ و ‘سیندک’ جیسے سونا، چاندی اور تانبے کے عالمی میگا پروجیکٹس کا مرکز ہےشدید سیکورٹی بحران کی زد میں ہے۔

کڑی سیکورٹی کے باوجود بلوچ آزادی پسند عسکری گروہوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور فورسز و پروجیکٹس پر مہلک حملوں کے بعد اب صورتحال یہ ہے کہ چاغی بازار کے گنجان علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل چاغی کے ایس ایچ او گل شاہ محمد حسنی کو دن دہاڑے اغوا کر لیا ہے۔

ایٹمی اور معدنیات سے مالا مال ضلع میں اس حد تک سیکورٹی کی ابتری اور فورسز کی بے بسی کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں شدید تشویش پھیل چکی ہے اور وہ اپنے اربوں ڈالر کے منصوبے بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Share this content: