یمن جنگ میں ایک ماہ دوران ہلاک و زخمیوں کی تعداد 3,600 سے زائد ہوگئی

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں میں لڑائی دوبارہ شدت اختیار کرنے کے بعد گزشتہ ماہ سے اب تک 674 افراد ہلاک جبکہ 2,998 زخمی ہو چکے ہیں۔

ادارے کے مطابق صرف 13 سے 18 ستمبر کے درمیان 164 افراد ہلاک اور 516 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بین الاقوامی ادارۂ برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ یمن کے سات صوبوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث 129,438 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے آئی او ایم کے علاقائی ڈائریکٹر عثمان بیلبیسی کے مطابق 18 سے 21 ستمبر کے درمیان صرف تین دنوں میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں 11,352 افراد کا اضافہ ہوا۔

Share this content: