پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ سٹیشن کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید چار ایمبولینسز اور اضافی عملہ بھی روانہ کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 30 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے برآمد کر لی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں بدستور موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کو نکالنے اور طبی امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Share this content:


