غذر: نئے ٹیکسز کے نفاذاور فوڈ ایکٹ 2022 کے خلاف تاجروں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال

غذر/ کاشگل نیوز

گلگت بلتستان کے علاق غذرمیں فوڈ ایکٹ 2022 کے خلاف اور نئے ٹیکسز کے نفاذ کی مخالفت میں گاہکوچ کے تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت عائد کیے جانے والے نئے ٹیکسز واپس لیے جائیں۔ ہڑتال کے باعث گاہکوچ میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں، جبکہ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاروباری برادری پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے ان کے تحفظات دور کیے جائیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسز سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور پہلے ہی مشکلات کا شکار تاجر برادری پر مزید بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوڈ ایکٹ 2022 پر نظرثانی کرتے ہوئے نئے ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

Share this content: