پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری عوامی حقوق کی تحریک کو ایک سال ہونے کو ہے بنیادی عوامی مطالبات کے گرد منظم ہونے والی تحریک نے کشمیر کے ہر شہری کو اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں شامل کر دیا ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی ٹوپی
پیداواری لاگت پر بجلی کا حصول
سستے داموں پر آٹے کی فراہمی
حکمران طبقے کی مراعات کا خاتمہ
گزشتہ سات ماہ سے کشمیر میں بجلی بلات کا بائیکاٹ ہے ، آزاد کشمیر کے باشعور شہریوں نے اس تحریک کی ہر کال کی حمایت میں ہر مشکل کا سامنا کیا ہے۔۔
حکمرانوں کی بے حسی اور بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے ہو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 11 مئی کو بھمبھر سے مظفرآباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے یقینی طور پر یہ لانگ مارچ تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔۔۔
اس سلسلے میں پورے کشمیر میں مارچ کی کمپین جاری ہے 26 ,اپریل بعداز نماز جمعہ عوانی ایکشن یونین کونسل ٹوپی کے زیر اہتمام بڑی باڑی بازار میں عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس میں مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور ، ضلعی ایکشن کمیٹی کے زمہداران بھی شرکت کریں گے ۔ عوام علاقہ یونین کونسل ٹوپی سے درخواست کی جاتی 26 اپریل بعد از نمازِ جمعہ بڑی
باڑی میں تشریف لائیں پروگرام کے بعد تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔