ہجیرہ سے ہزاروں کی تعداد میں قافلہ 11 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کریگا۔

عوامی ایکشن کمیٹی تحصیل ہجیرہ کے زیر اہتمام آج مورخہ 24 اپریل بروز بدھ 11 مئی لانگ مارچ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد دیوان ہوٹل پہ کیا گیا اجلاس کی صدارت صدر عوامی ایکشن کمیٹی ہجیرہ سردار ظہور نے کی تاہم تحصیل ہجیرہ کی تمام یونین کونسلز کی عوامی ایکشن کمیٹیز کے ذمہ داران نے شرکت کی اس کے علاوہ انجمن تاجران، وکلاء، ٹرانسپورٹرز، طلباء ،خواتین ،اور سول سوسائٹی کے ذمہ داران نے بھی بھرپور شرکت کی

, جنرل سیکرٹری نے ایجینڈا پیش کیا جو مارچ میں عوامی شرکت، فنڈنگ، اور انتظامات کے حوالے سے طے تھا پہ شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی تجاویز دیں

تمام تر تجاویز کی روشنی میں یہ طے پایا مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اس عوامی قافلے کو حتمی منزل مظفرآباد تک پہچانے اور اپنے بنیادی مطالبات کے حصول تک ڈور ٹو کمپئین، کارنر میٹنگز، مختلف مقامات پر پرگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تمام تر انتظامات احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے کمیٹیز بنائی گئیں تاہم تمام تر انتظامات کے لیے فنڈنگ کمیٹی بنائی گئی جو نا صرف ہجیرہ شہر سے فنڈ جمع کرے گی بلکہ عوام سے بھی فنڈ جمع کرے گی.چلے چلو کے ڈھیرے منزل پر ہی ڈالے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے