Saturday, July 27, 2024

مقبوضہ جموں کشمیر میں پاکستانی حکومت کو مداخلت قبول نہیں،تراڑکھل احتجاجی مظاہرہ

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تراڑکھل سب ڈویژن میں حکومت پاکستان کی طرف سے پاکستانی زیر انتظام آزاد کشمیر کے عوام کو کچلنے کے لیے ایف۔سی اور پی۔سی کو آذادکشمیر میں تعینات کرنے کی منظور ی دی ھے۔اس سلسلے میں بعد نماز جمعہ ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقدھوا۔مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران کے عہداران ٹرانسپورٹ یونین وئکلا کے نمائندگان نے کی۔تراڑکھل کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ کیاگیا۔شرکاء جلسہ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردارقدوس نے سرانجام دئیے تلاوت قرآن انجمن تاجران کے نائب صدر نصیرٹھکر نےکی۔جلسہ سے خطاب سردار مقبول شاہین کونسلر ۔طلبہ کے راہنما عمررزاق۔مزاحمت کاروں کے راہنما امجدسیاب سردارامجدسدوزئی ایڈووکیٹ سردارشبیرانقلابی ۔چوھدری شہزاد لطیف مشتاق سدوزئی خالدسردارندیم کاشر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق معاون خصوصی سردار عظیم خان ٹرانسپورٹ یونین کے صدر قاری نصیراحمد صدر انجمن تاجران سردارشبیرخان۔نے کہا ھےکہ حکومت پاکستان کو آگاہ کیا گیا کہ وہ 1971کے بنگلہ دیش والے حالات پیدا نہ کئیے جاہیں یہ دور 1955کا نہیں ھے جب پاکستانی حکومت نے آزاد کشمیر پر پی سی للکار کی تھی معلوم ھوتا ھے کہ پاکستانی حکومت بنگلہ دیش سے سبق نہیں سیکھا ھے۔احتجاجی مظاہرے سے مظاہرین ایف سی اور پی سی کے خلاف نعرے لگارہےتھے۔ذمہ داران نے کہا ھےکہ پرامن لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو حالات خطرناک ہوسکتےہیں حکومت وقت ھوش کے ناخن لےاس مظاہرے میں تمام جماعتوں کے نمائندگان انجمن تاجران کے نمائندگان نے خطاب کیا معلوم ھوتا ھے کہ آزاد کشمیر حکومت عملاً ناکام ھوچکی ھے اور انہوں نے پاکستانی حکومت کو مداخلت کی دعوت دی ھے۔عوام نے کہا ھے کہ حالات کا جائزہ لیں اور ملک کو خانی جنگی کی طرف نہ لے جائیں اب عوام جاگ چکی ھے وہ اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔ملک پہلے ہی افراتفری کا شکار ھے۔مزید حالات خراب نہ کئے جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

spot_img