دانیال عارف کو عوامی حقوق جدوجہد کی پاداش میں ملازمت سے فارغ کرنا ناانصافی ہے۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی



مرکزی سیکرٹریٹ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دانیال عارف کو عوامی حقوق جدوجہد کی پاداش میں ملازمت سے فارغ کرنا ناانصافی ہے، جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ناانصافی پر مبنی اس گھٹیا عمل کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔ اور دانیال جیسے باشعور نوجوانوں کو عوامی حقوق کی جدوجہد کا استعارہ سمجھتی ہے۔ یہی وہ عوامی نجات کا راستہ ہے جس کا انتخاب دانیال نے کیا اور باشعور نوجوانوں کو جدوجہد کی راہ دیکھائی ہے۔ حکمران اپنے سیاسی مفادات سے لیکر ہر طرح کے مفادات کے لیے ملازمین کو استعمال کرتے ہیں لیکن جو عوامی مفاد کے لیے اٹھنے آواز کیساتھ آواز ملانے اسے انتقام کا نشانہ بناتے ہیں اس دوہرے معیار کو عوام قبول نہیں کریں گے۔ اب عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اپنے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اب عوام کو ملازمتوں کی بندشوں میں قید کر کہ بنیادی حقوق کی جدوجہد سے روکا نہیں جا سکتا یہ حربے اب بہت پرانے ہو چکے ہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے