پولیس ملازمین گیارہ مئی کو احتجاجی مظاہرے کی ڈیوٹی کرنے سے کترانے لگے

0
135

نام نہادحکومت آزاد کشمیر کو بڑا جھٹکا ، کشمیر پولیس کے ملازمین نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

پولیس ملازمین گیارہ مئی کو احتجاجی مظاہرے کی ڈیوٹی کرنے سے کترانے لگے حکومت کی منشا کے مطابق اپنی جیب سے اخراجات کر کے ڈیوٹی نہیں کر سکتے

،پونچھ ڈویژن میں 11 مئی کو ہونے والے احتجاج کی ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمین کو تین دن کھانے کے الاؤنس کی مد میں 400 روپے یومیہ جبکہ 1200 روپے تین یوم کے دئیے گئے ہیں جبکہ پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ ہوٹل اخراجات تین یوم فی فرد پندرہ سے بیس ہزار روپے بنتے ہیں ،زرائع کے مطابق پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ اپنی جیب سے اتنے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیرون ریاست ایف سی اور پی سی کی جو نفری منگوائی گئی ہے انکو حکومت آزاد کشمیر ہر طرح سے تعاون فراہم کر رہی ہے اور انہیں سر پر بٹھا کر رکھا جا رہا ہے جبکہ ریاستی پولیس کے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

پولیس ملازمین کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک کی وجہ سے سخت بے چینی و تشویش پائی جاتی ہے اور زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ملازمین احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے بھی حق میں نہیں ہیں ،

پولیس ملازمین کے اس موقف کے بعد جہاں انوار حکومت سخت ذہنی اضطراب کا شکار ہے وہیں یار لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ملازمین احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی طرف نہیں جائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here