پاکستانی فوج نے اپنے تربیت یافتہ گلگت کے کمانڈر کو مار دیا

گلگت (نمائندہ کاشگل) پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع داریل تانگیر میں ریاستی اداروں نے سانحہ ہڈر کے ملزمان کے خلاف آپریشن کا کیا جس میں گلگت بلتستان سکاوٹس اور داریل کے عسکریت پسندوں کے درمیات فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی اداروں کی طرف سے اس کاروئی کے دوران سانحہ ہڈور کے مرکزی کردار کمانڈر شاہ فیصل جان بحق جبکہ متعدد عسکریت پسند و سویلینز زخمی ہوگئے۔ کاروائی کے دوران ایک مقامی گھر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔
اس آپریشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ انتؐیجنس رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان پولیس، گلگت بلتستان سکاوٹس اور پاکستان آرمی کی طرف سے مشترکہ کاروئی ہوئی جس میں داریل گماری کے ایک گھر میں سانحہ ہڈور کے مرکزی ملزمان قیام پذیر تھے ، ان کو جب ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکورٹی کے حوالے کرنے کا کہا گیا تو ملزمان نے سیکورٹی اداروں پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اہم کمانڈر شاہ فیصل جان بحق ہوا۔

پاکستانی فوج نے اپنے تربیت یافتہ گلگت کے کمانڈر کو مار دیا کہا جا رہا ہے کہ گلگت کے کمانڈر نے اپنے عوام کے خلاف مذہبی شدت پسندی کو ردکر دیا اسکے بعد پاکستانی فوج نے اسکو ساتھیوں سمیت نشانہ بنایا اور انکے گھر بھی جلا دئیے
اس آپریشن کے دوران شاہراہ قراقرم چلاس کے مقام پر ٹریفک کے لئے بند رہا جس سے مقامی و بین الاقوامی سیاح اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے لکھا کہ ریاست دیامر جیسے علاقے میں پہلے خود کمانڈرز پیدا کرتی ہے اور ان سے کام لیتی اور ضرورت پڑنے پر ان کو مار دیتی ہے۔ اب دیامر کے عوام کو اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے