یوم تجدید عہد کے سلسلے میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد

یوم تجدید عہد کے سلسلے میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام برمنگھم میں پارٹی دوستوں کی جدوجہد کو خراج پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ جو دوست اب جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں ہیں ان کی انتھک جدوجہد سے ہی ممکن ہو پایا ہے کہ آج ریاست جموں کشمیر پر موجود غیر ملکی قبضے کے خلاف عوام منظم ہو رہے ہیں۔ قبضہ گیریت کو ٹھوکر لگی ہے اور پارٹی کا موقف کہ جو جس کا غلام ہے اس کے خلاف جدوجہد کرئے عملی شکل دھار چکا ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ عوام اب آزادی کے سوال جو سمجھ چکے ہیں اور جدوجہد کی سمتوں کو بھی سمجھنا شروع ہو گئے ہیں 76 سالہ غلامی کی جڑیں اب کمزور پڑھنا شروع ہو گئ ہیں۔
موجودہ وقت میں پارٹی دوستوں کی زمہ داریاں اور فرائض مزید بڑھ گئے ہیں جنھیں محسوس کرتے ہوئے عوام کو منظم و متحد کرنے کی جدوجہد اور کاوشوں کو زیادہ منظم اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے