جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی باغ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں تینوں حلقوں اور تحصیلوں سے کمیٹی کے سرگرم ممبران سمیت کور کمیٹی کے ممبران و وکلا تاجران نے شرکت کی،
*اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بیداری شعور عوامی حقوق کی رابطہ مہم کو تیز کیا جاتا ہے اس ضمن میں مورخہ 11 اگست کو سدھن گلی اور اگست کے تیسرے ہفتے میں باغ شہر میں بیداری شعور عوامی حقوق جلسے منعقد کیے جاہیں گے۔جبکہ دیگر تحصیلوں کے پروگرامات تحصیل سطح پر منعقد کیے جاہیں گے۔
*جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹیز کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
*ضلعی کور کمیٹی کے قیام کے حوالے سے سیر حاصل بحث کے بعد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے مرکزی کمیٹی کو سفارشات بھیجی گئی کہ ضلعی سطح کی کمیٹیوں کا ڈھانچہ ہر یونین کونسل سے ایک ممبر لیکر ترتیب دیا جائے ، اس پر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ضلعی تحصیل اور یونین کونسل سطح کے ڈھانچے کو حتمی ترتیب دئے ۔
2024-07-26