پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد حکومت نے بجلی سے متعلق اپنے نئے ہدایات و احکامات جاری کئے ہیں۔
سرکاری سطح پر جاری کئے گئے احکامات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کا خرچہ بھی صارفین ادا کریں گے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوروں کو پکڑنے کے لیے الگ تھانے اور عدالتی نظام متعارف کرایا جائے گا۔
سرکار کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 8 ہزار 769 تھانے،497 عدالتیں اور 634 افراد کا عدالتی عملہ ہوگا۔جس پر سالانہ 10 ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ بجلی چوروں کے خلاف اٹھنے والے اخراجات تقسیم کار کمپنیاں ادا کرے گی۔
سرکار نے مزید کہا کہ پہلے فیز میں لاہور، ڈی جی خان حیدر آباد اور لاڑکانہ، بنوں، پشاور، مردان اور کوئٹہ میں کام ہوگا۔دوسرے مرحلے میں 29 ڈویژن کو مکمل کیا جائے گا۔