پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں "عوامی مزاحمت احتجاج سے اختیار تک مگر کیسے؟ "کے عنوان سے جے کے پی این پی کی 18 اگست کو منعقدہ سیمینار کی تیاریاں جاری ہیں جس میں مختلف علاقوں میں سیاسی و سماجوں حلقوں میں دعوت نامے جاری کئے جارہے ہیں
اس سلسلے میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجد علی ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن الیاس کشمیری نے راولاکوٹ کے دورہ کے دوران سروراجیہ انقلابی پارٹی کے صدر سجاد افضل اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر صمد شکیل سے ملقات کرکے انہیں 28 اگست کے سیمینار میں شمولیت کی دعوت دی۔
جے کے پی این پی کی وفد نے سروراجیہ انقلابی پارٹی کے صدر سجاد افضل صاحب سے ملاقات میں طلبہ اور عوامی جدوجہد سمیت مختلف موضوعات اور پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مورخہ 18 اگست 2024 بروز اتوار بوقت دن 11 بجے دیوان عزیز ہوٹل باغ پر سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔