زرنوش نسیم کو جلد بازیاب نہ کیا گیا تو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عوامی احتجاج منظم کرئے گی

0
71

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے رہنما و کارکنوں نے کہا ہے کہزرنوش نسیم کی جبری گمشدگی انصاف فراہم کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے، اگر زرنوش نسیم کسی جرم کے مرتکب ہیں تو انھیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار پارٹی کے ایک اسٹیڈی سرکل میں کیا گیا۔

کہا گیا کہ اس طرح ریاست کے شہری کو جبری طور پر لاپتہ کرنا انسانیت سوز جرم ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ زرنوش کی بازیابی کے لیے منظم ہو کر سڑکوں پر نکلیں۔ اگر ریاست کے شہریوں کو اس طرح جبری گمشدہ کرنا ہے تو پھر تھانوں، کچہریوں اور عدالتوں کی کیا ضرورت ہے۔

ریاست نے مجرموں کو سزایں دینے اور شہریوں کو انصاف دلانے کے لیے ہی یہ ادارے بنائے ہیں ان اداروں کی موجودگی میں شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا بذات خود بہت بڑا جرم ہے۔
زرنوش نسیم کو جلد بازیاب نہ کیا گیا تو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عوامی احتجاج منظم کرئے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here