پاکستان کے مقبوضہ جموں کشمیر میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (جے کے پی این پی)کی قائم کردہ لائبریری عوامی دلچسپی کا مرکزبن گئی ہے۔
باغ میں قائم جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری میں سیاسی و کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
کونسلر نکی کیر وارڈ طارق نسیم جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری میں تشریف لائے اور انہوں نے لائبریری کے قیام کو سہراتے ہوئے کہا کہ گائوں کے لوگ اور وہ افراد جو چھٹی کے بعد شفٹ کی گاڑیوں کا انتظار کرتے ہیں ان سب کو انتظار کے وقت لائبریری میں بیٹھ کر مطالعے کرنے کی طرف راغب کریں گے تا کہ ان کی وابستگی کتاب اور مطالعے سے بن سکے۔
ہمراہ شاھد پہاڑیا بھی موجود تھے۔
سابق چیف آرگنائزر جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن ساجد سلیم نے کہا کہ آج کے عہد میں لائبریری قائم کرنے کا اقدام بہت بہترین ہے لیکن سوال نوجوانوں کو کتاب کیساتھ جوڑنے کا ہے۔
انھوں نے لائبریری کی باقاعدہ ممبر شپ لی اور ساتھ ساتھ مزید دو افراد کی ممبر شپ فیس کی رقم ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دو افراد کی ممبر شپ کرانا جو مطالعے کا ذوق اور شوق رکھتے ہوں لیکن انکے پاس ممبر شپ فیس ادا کرنا مشکل ہو۔
شاھد حمید ایڈووکیٹ، راجہ ہارون، شاھد پہاڑیا جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری میں تشریف لائے، لائبریری میں موجود کتابوں کا سر سری جائزہ اور مطالعہ کیا۔
اس موقع پر بیروزگاری کے مسئلہ پر تفصیلی گفتگو ہوئی بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے کیا ممکنہ اقدامات کئے جا سکتے ہیں اس پرمباحثہ ہوا اور تجاویز رکھی گئیں۔
انہوں نے کمیون لائبریری کی بنیاد کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے مروجہ نظام کے اندر جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے علمی بنیادوں پر کیے جانے والے کام کو سراہا۔
-
جموں کشمیر این ایس ایف کی ضلعی جنرل سیکرٹری اور عوامی حقوق تحریک کے رہنما ماریہ خان لائبریری میں کتاب مطالعہ میں مصروف ہیں۔
جبکہ جموں کشمیر این ایس ایف کی ضلعی جنرل سیکرٹری اور عوامی حقوق تحریک میں جاندار آواز ماریہ خان نے بھی لائبریری کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریر انسان کی سب سے بڑی ایجاد ہے۔یہ انسانوں کو ایک دوسرے سے ملاتی ہے کتاب وقت کی زنجیروں کو توڑ دیتی ہے۔کتاب بینی کا ذوق رکھنے والوں کے لیے جموں کشمیر پیپلز کمیون لائبریری ایک بہترین تحفہ ہے۔
-
لائبریری میں معاشی نظام کے موضوع پر منعقدہ نشست میں عاطف کاظمی، عبداللہ ذاکر، الیاس کشمیری اور شعیب صدیق اظہار خیال کر رہے ہیں۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری میں معاشی نظام کے موضوع پر ایک نشت کابھی اہتمام کیا گیا۔جس میں مزاحمتی صحافی عاطف کاظمی، جمعیت طلبہ جامعہ جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری عبداللہ ذاکر، جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سیکرٹری نشرواشاعت الیاس کشمیری، جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب صدیق، نے حصہ لیا۔
نظام معیشت پر نشست کا یہ دوسرا دور تھا جس میں دوران گفتگو اٹھنے والے سوالات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
آخر میں یہ طے پایا کہ نظام معیشت پر نشست کا تیسرا حصہ تین ہفتے کے اندر ہو گا جس کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔