پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع نیلم میں فوجی اہلکاروں نے مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوجی ادارے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کی کچھ مقامی افراد سے تلخی ہوئی۔ جس پر فوجی اہلکاروں نے مقامی سولین کو اپنے کیمپ میں لے جا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد کا نشانہ بننے والے مقامی لوگوں کی تصاویر سیوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جموں کشمیر کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے نہتے عوام پر فوجی اہلکاروں کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور قانون کو ہاتھ میں لینے والے فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت اور اعلانیہ کارروائی کی جائے تاکہ جو لوگ اس وقعے کو لائن آف کنٹرول کے اس پار کی فوج کی حرکت کہہ رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہو۔