باغ: کھرل عباسیاں میں آتشزدگی سے غریب شخص کا مکان جل کرخاکستر

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں باغ کے نواحی گاؤں کھرل عباسیاں کے رہائشی فیض محمد جنجوعہ ولد محمد حسین کے رہائشی مکان میں مبینہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فانا سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اہل علاقہ نے آگ بجھانے کیلئے سر توڑ کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے ۔

علاقہ شہر سے دور ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق دو منزلہ مکان سامان سمیت جل جانے سے غریب شخص کی ساری جمع پونجی جل کر راکھ ہو گئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے