پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے جگلڑی باغ جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ” حق حکمرانی، و حق ملکیت کانفرنس "کا انعقاد کیا جائے گا۔
کانفرنس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرئے گی۔
اس موقع پر جگلڑی وارڈ کی قائم عوامی ایکشن کمیٹیوں کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
عوامی ایکشن کمیٹی جگلڑی کے سرگرم نوجوان حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
26 جنوری کی کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب عدالت نے ممبر کور کمیٹی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راشد نعیم اور سہنسہ ایکشن کمیٹی کے 12 رہنماؤں کو اگست 2023 میں احتجاج کی وجہ سے درج ایف آئی آر میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ تمام رہنماؤں کو 27 جنوری کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 8 دسمبر کو حکومت نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں 50 ایف آئی آرز ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے علاوہ ایک معاہدہ کیا تھا، جس میں یہ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ چھ ماہ کے عرصے میں باقی تمام ایف آئی آرز بھی ختم کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب ان ایف آئی آرز پر عدالتیں رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے رہی ہیں۔
اس دوہرئے معیار کو لیکر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سخت برئم ہے کیونکہ ریاست نے گزشتہ دو سالوں کے دوران وعدہ خلافیوں اور بد عہدی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی طرف جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت نے بار بار توجہ مبذول کروائی ہے۔