پونچھ: اختیارات کی نچلی سطح پر عدم منتقلی کیخلاف بلدیاتی نماندگان کا احتجاج

بنگوئیں : نمائندہ کاشگل

 

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پونجھ میں لوکل باڈیز کے اختیارات کی نچلی سطح پر عدم منتقلی کیخلاف بلدیاتی نماندگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حلقہ پانچ پونچھ کے بلدیاتی نمائند گان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور ایکٹ 1990 کی بحالی تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا عزم کیا ۔

منتخب حلقہ پانچ پونچھ کی 8 یوسی کے منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر اور چیئرمینوں اور لوکل کونسلروں نے پانیولہ میں مشاورتی اجلاس کے بعداور مین شاہراہ ارجہ راولاکوٹ پر سڑک بند کر کے احتجاجی کیا ۔

احتجاج میں بلدیاتی نمائندگان کے علاوہ سول سوسائٹی تاجران نے بھی بھرپور شرکت کی ۔

منتخب بلدیاتی نمائندگان اور دیگر میں شامل کو آرڈینیٹر حلقہ پانچ پونچھ اظہر آزاد کیانی ، مولانا افتخار ، صدر انجمن تاجران پانیولہ ، واجد اسلم، ایدریس ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ کونسلر جنڈالہ مظفر خان چیرمین یوسی جنڈالہ ارباب طاہر ، وائس چیئرمین بنگوئیں اخلاق عباسی، سعید شاہ ، کونسلر لالہ نیاز، اقبال عارف ،نوید خان ،سردار انشاد، اختشام شامی ،چیئرمین پاچھیوٹ مکھن خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم عوامی ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ عوام بھی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دے تا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کروایا جائے اور لوکل کونسل کے ذریعے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں ۔

چیئرمین یوسی اظہر آزاد نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فوری طور پر وعدے کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کریں۔ مالی اختیارات اور ایکٹ 1990 کو بحال کریں ۔

دیگر بلدیاتی نمائندگان نے حکومت آزاد کشمیر کو متنبہ کرتے ہوے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایکٹ 19 کو بحال کر کے اختیارات بلدیاتی نمائندگان کو منتقل نہ کئے تو مظفرآباد کی لولی لنگڑی حکومت سے حقوق لینے کے لیے مظفرآباد کی طرف مارچ کریں گے اور اپنے حقوق واپس لیے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے۔

چیئرمین پاچھیوٹ سردار مکھن خان نے کہا کہ حلقہ کے عوام اس تحریک میں ہمارے ساتھ ہیں، 20 ہزار سے زائد لوگوں کو لے کر مظفرآباد یا انٹری پوائنٹس کی طرف مارچ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے