گلگت بلتستان : یاسین میں انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گلگت: نمائندہ کاشگل

پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقہ یاسین میں فور جی انٹرنیٹ کی عدم فراہمی پر عسکری ادارہ ایس سی او کے خلاف نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ اور ایس کام سِم جلانے کی دھمکی دیدی۔

دورِ جدید میں بھی انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے خلاف گلگت بلتستان کے دور دراز علاقہ یاسین ضلع غذر میں نوجوانوں نے فوجی ادارہ اسپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں یاسین بھرکے سینکڑوں عوام نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے میں نوجوانوں نے ایس سی او ہائے ہائے ، ایس کام مردہ باد کے نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہرہ سندی یوتھ آرگنائزشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے لیکن حکومت گلگت بلتستان یاسین جیسے علاقے میں انٹرنیٹ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ عسکری ادارہ ایس سی او نہ سروس بہتر طریقے سے فراہم کرسکی ہے اور نہ ہے انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ اس ادارے کی من مانی کی وجہ سے کوئی دوسرا مواصلاتی کمپنی بھی یہاں کام کرنے سے قاصر ہے ۔ یہ ادارہ کسی دوسرے نیٹ ورک کو این او سی نہیں دیتی اور خود بھی انٹرنیٹ فورجی فراہم نہیں کرتی۔

مقررین نے کہا کہ ایس سی او نے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی تو ایس کام سم جلاو مہم کا آغاز کرینگے اور نیٹ ورک کا بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے