عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے26 جنوری کو لوڈ شیڈنگ، معدنیات کی غیر قانونی آن لائن لیزز اور دیگر ایشوز پر احتجاجی جلسے کا اعلان ۔

گلگت(نمائندہ کاشگل) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے26 جنوری کو لوڈ شیڈنگ ، معدنیات کی غیر قانونی آن لائن لیزز ،ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات اور دیگر عوامی ایشوز پر احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت احسان علی ایڈوکیٹ چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مرکزی دفتر گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مورخہ 26 جنوری بروز اتوار بمقام گھڑی باغ طویل لوڈشیڈنگ، معدنیات کت غیرقانونی لیزز اور تنگ ڈاکٹرز گلگت بلتستان کے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسہ منعقد کرے گی۔ اجلاس میں جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ آخر میں عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گلگت بلتستان کی بہتر مستقبل کے لئے ہمارے ساتھ دیں اور قابضین کے خلاف جدوجہد کو مضبوط کرنے کے لئے باہر نکلیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے