جموں کشمیر: طلبا کے امتحانات کے موقع پر ٹیچر آرگنائزیشن کے الیکشن پر والدین سراپا احتجاج

ھاڑی گہل : نمائندہ کاشگل

 

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تمام تعلیمی ادراروں میں طلبا کےامتحانات کے موقع پر آزاد کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن کے الیکشن کے الیکشن سے والدین سراپا احتجا ج ہیں۔

ضلع باغ میں اساتذہ کو سکول ٹائم میں اپنی آرگنائزیشن کی الیکشن کمپین کرنے پر والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم اپنا قبلہ درست نہیں کرتا تو عوام تحریک چلانے پہ مجبور ہوجائیگی ۔

انہوںنے کہا کہ وہ سرکاری محکمے جو عوام پہ بوجھ ہیں انھیں ختم کرکے پرائیویٹ کیا جائے اور انکے بجٹ کا حصہ پرائیویٹ تعلیمی اور دوسرے ادراروں کو دیا جائے۔

والدین نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے