گلگت بلتستان میں ناقص مواصلاتی نظام کیخلاف احتجاجاً روڈ بلاک

پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان میں عسکری کمپنی سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن کی ناقص مواصلاتی نظام کے خلاف تحریک زور پکڑ گیا ہے۔

یاسین ہندور میں خواتین سمیت مردوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ہے۔

یاسین ہندور میں ایس سی او کی ناقص کارکردگی اور فورجی کی عدم دستیابی پر ایس کام نیٹ ورک کے خلاف ہندور یوتھ فارم اور عوام ہندور روڈ کو بلاک کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

مظاہرین متعلقہ حکام کو واضع پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپ لوگوں نے ایس کام نیٹ ورک کو درست نہیں کیا تو ہم یاسین کے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر تاریخی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔اور دوسرے نیٹ ورک زونگ اور ٹیلی نار کو سپورٹ کرینگے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس کام کا مکمل بائیکاٹ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور جی بی گورنمنٹ ایس کام کی ناقص سروس کو بحال کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ نوجوان آن لائن روزگار سے پیسے کمائیں  ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے