بی ڈی اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال

باغ : کاشگل نیوز

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ملازمین نے مطالبات کے حل کیلئے کام چھوڑ ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہوں پر پہلے ہی 40کٹ لگا دیا گیا ہے ، اب گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی ہی نہیں کی جا رہی ہے۔

ان کا کہناہے کہ حکومت اگر اداروں کو نہیں چلانا چاہتی تو ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کر دے۔

باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے ابتدائی دور میں چند سڑکیں تعمیر کیں ۔ اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے بعد شہر کی تعمیر نو کی ذمہ داری ایک عارضی طور پر قائم کیئے جانے والے ادارے BCDP کو سونپ دی گئی البتہ BDA کو پراجیکٹس کی اونر شپ دی گئی۔

بعد ازاں چند چھوٹے موٹے پراجیکٹ اس ادارے کے ذریعے بنے مگر 1996 کے دور میں جو اندرون شہر لنک روڈز بنی ان کی مینٹیننس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا سکی ، کچھ منصوبے منظور ضرور ہوئے مگر فنڈز دستیاب نہیں ہوئے۔

ادارے کے پاس جو فنڈز دستیاب بھی تھے وہ معاوضہ جات کی ادائیگیوں میں چلے گئے ۔

بی ڈی اے کو تنخواہوں کی مد میں 5 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں جن میں سے 3 لاکھ 22 ہزار روپے چیئرمین اعجاز چیمہ جو کبھی حاضر بھی نہیں ہوئے کی تنخواہ کی ادائیگی میں چلے جاتے ہیں تو باقی ملازمین کی تنخواہوں کے لیے پیسے بچتے ہی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے