پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے قانون سازاسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر مظفرآباد میں حملہ ہوا ہے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔
نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں اسپیکر چوہدری لطیف اکبر محفوظ رہے تاہم اس حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے صدر آصف زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بزدلانہ اور گھناؤنا عمل ہے۔