جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ نے مرکزی کمیٹی کی ہدایات پر برانچ کی تنظیم سازی مکمل کر نے کے بعد تنظیم سازی کے لیے منعقدہ سیشن میں تمام بنیادی یونٹس اور اسٹڈی سرکلز کے ممبران نے شرکت کی۔
منعقدہ سیشن میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ کی نئی ضلعی باڈی تشکیل دیدی گئی۔
جس کے مطابق کرن کنول صدر ، ذوہیب گلزار جنرل سیکرٹری، نبیل کشمیری آرگنائزر، سیمل سیکرٹری فنانس، رابعہ رفیق سیکرٹری نشرواشاعت اور فرحان زاھدسیکرٹری تربیت منتخب ہوگئے۔
سیشن میں ضلعی برانچ، طلبہ کمیٹی، اور انجنیرنگ ورکرز کمیٹی، اور جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔
طلبہ کمیٹی کیلئے فراز رفیق، ایمن نشاط، تبسم حفیظ، حنان زاھد، اویس حفیظ اور مصباح کامریڈ ہوگئے جبکہ انجنئیرنگ ورکرز کمیٹی کیلئے زبیر احمد، آفاق خان اور نبیل کشمیری منتخب ہوگئے۔
لائبریری کمیٹی کیلئے اخلاق احمد، مزمل باغی اور اسامہ ایوب کا انتخاب کیا گیا۔
نو منتخب برانچ عہدیداران اور کمیٹیوں کا اعلان چیف آرگنائزر شہزاد حسرت نے کیا جبکہ حلف سابق ضلعی صدر اخلاق احد نے لیا۔
دوسرئے سیشن میں سابقہ برانچ کی سیاسی اور تربیتی عمل کی رپورٹ کو زیرِ بحث لایا گیا اور نو منتخب عہدیداران نے خیالات کا اظہار کیا۔