پاکستانی پولیس اہلکار نے خاتون پرتشددکے باوجود اس پر مقدمہ کردیا

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں گذشتہ دنوں ایک پولیس اہلکار نے ایک خاتون پر ہاتھ اٹھایا جس کے ردعمل میں لوگوں نے روڈ بلاک کرکے کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مذکورہ اپولیس اہلکار سامنے نہیں لایا جائے اور معافی نہیں مانگی جائے گی روڈ بلاک رہے اور احتجاجی جاری رہے گی۔

بعدازاں معاملے کی گھمبیرتا کو دیکھتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو مظاہرین کے سامنے پیش کیا گیا جہاں متاثرہ خاتون نے اسے لہن طعن کی اوراسے بدلے میں طمانچہ مارا۔

خاتوان کی مذکورہ اہلکار پر جھپٹنے اوراسے لہن طعن کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار نے یہ کہہ کر کہ میری ساکھ متاثر ہوئی ہے الٹا خاتون پر مقدمہ کرلیا ہے ۔

عوامی حلقوں نے متاثر ہ خاتون پر مذکورہ پولیس اہلکار کی جانب سے ایف آئی آرکرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے