بجلی لودشیڈنگ کیخلاف عباس پور میں شٹرڈائون ہڑتال

 

راولاکوٹ:

کاشگل نیوز 

 

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے عباس پور شہر میں انجمن تاجران کی کال پر محکمہ برقیات کے خلاف دو گھنٹے شہر میں مکمل شٹر ڈائون رہی۔

تاجران کے صدر سردار محمد حیات خان کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

محکمہ برقیات ہجیرہ سے لائن سے کا وولٹیج کم دیتے ہیں جس کی وجہ سے عباس پور کے لوگوں اور تاجروں کا شدید پریشانی کاسامناہوتا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی وولٹیج کم اور عباس پور کی بجلی واپس ہجیرہ شفٹ کر کے بد اصولی کی جاتی ہے اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر وولٹیج پوری کی جائے ورنہ ہم بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے