گلگت : شبیر مایار کیخلاف انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں،عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت بلتستان
(پریس ریلیز)

 

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے دفتر سے ڈپٹی انفارمیشن سکرٹری شیرنادرشاہی کے نام سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شبیرمایار کو علاج معالجے کے لئے جانے سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ایکشن کمیٹی کھرمنگ کے زیر اہتمام کامیاب کنونشن سے شدید خوف میں مبتلا ہے اور پرامن کارکنوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت کی ہر ظلم و جبر کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت چاہے جتنا ظلم کرے ہم بنیادی حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں آئیں گے۔

ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شبیر مایار کو فی الفور علاج کے لئے جانے کی اجازت دے بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے