انجمن تاجران باغ کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس 6 فروری کو طلب

باغ:  نمائندہ کاشگل نیوز 

 

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں انجمن تاجران کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس 6 فروری کو طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں آمدہ الیکشن کیلئے کی جانیوالی ترامیم کی منظوری لی جائے گی ۔

الیکشن شیڈول 10 فروری تک جاری کردیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے عبوری صدر خان سلیم خان ، چیئرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر ریاض عباسی نے سابق صدور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انجمن تاجران آزاد کشمیر کے سردار افتخار محمود ، سابق صدر حافظ طارق محمود ، خان قادر خان ، خواجہ ارشد ڈار اور دیگر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں پولنگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا جس کے تحت ہر عہدے کیلئے الگ ووٹ پول کیا جائے گا۔

قبل ازیں پینل ووٹ کا طریقہ کا ر رائج تھا ، اس کے علاؤہ ووٹر فہرست کی تیاری از سر نو کی جائے گی اور ایک کاروبار کا ایک ہی ووٹ درج کیا جائیگا ، الیکشن کمیشن کیلئے فنڈز کی منظوری بھی سپریم کونسل سے لی جائے گی ۔

پریس کانفرنس میں سپریم کونسل کے اراکین سے کہا گیا ہے کہ وہ 6 فروری کے اجلاس میں بھرپور شرکت کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے