وزیر حکومت نے سرکاری ملازمین کو سیاست میں جھونک دیا ہے ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن

باغ : نمائندہ کاشگل نیوز 

 

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر رانا راشد ، صدر نادر مغل نے کہا ہے کہ حلقہ شرقی باغ میں وزیر حکومت نے سرکاری ملازمین کو سیاست میں جھونک رکھا ہے ، سرکاری ملازمین وزیر حکومت کی سوشل میڈیا کمپین چلانے کے ساتھ سیاسی جلسوں میں تقریریں اور نعرہ بازی کرتے ہیں ، شرقی حلقہ میں پسماندگی عروج پر پہنچ چکی ہے ، تعمیر وترقی کے فنڈز سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیئے جا رہے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سرکاری ملازمین کی کھلے عام سیاست میں حصہ لینے اور سوشل میڈیا مہم چلانے کا نوٹس لیں ورنہ باغ کے چوک چوراہوں کو بند کر کے احتجاج کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پی ایس ایف کالج یونٹ کے صدر وقاص مشتاق ، مرزا عاصم بیگ ، حبیب احمد ، حمزہ مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں کہا حلقہ شرقی باغ میں محکمہ جنگلات ، برقیات ، صحت عامہ ، لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں کے ملازمین کھلے عام سارا دن سیاست کرتے ہیں اور وزیر حکومت سردار میر اکبر خان کے جلسوں میں تقریریں کرتے ہیں جن کے تمام دستاویزی ثبوت متعلقہ اداروں کو فراہم کر چکے ہیں مگر وہ دھڑلے سے سیاست میں حصہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا باغ کے تمام اداروں میں وزیر حکومت کے کارندوں کا راج ہے جو سیاسی مخالفین کے جائز کام بھی نہیں ہونے دیتے ۔

انہوں نے کہا شرقی باغ میں لوکل گورنمنٹ کے ملازمین نے اپنی فوٹو سٹیٹ مشینیں رکھی ہوئی ہیں جہاں سے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بھاری پیسے بٹور رہے ہیں ، ریڑہ مرکز میں محکمہ مال نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ، سیاسی بنیادوں پر جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے جس کے جنگلات کو آگ لگا دی جاتی ہے ، سیاسی مخالفین کے بجلی اور پانی کے کنکشن کاٹ کر اور جائز کاموں میں رکاوٹ ڈال کر انہیں وزیر حکومت کی حمایت پر مجبور کیا جا رہا ہے ، وزیراعظم اور چیف سیکرٹری نے نوٹس نہ لیا تو باغ کے چوک چوراہوں کو بند کر کے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے