عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

گلگت  : نمائندہ کاشگل نیوز

 

عوامی ایکشن کمیٹی لائرز ونگ کے صدر محمد نفیس، ابرار بگورو ، اسلم انقلابی اور قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ممتاز حسین نگری ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 123-A، 505، 153(3) اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ ان کے سیاسی و عوامی سرگرمیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ان رہنماوں نے حالیہ دنوں گلگت پریس کلب کے باہر کے این ایم کے اسیر رہنما محمد جاوید کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا تھا کس کو آڑ بنا کر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حکومت سیاسی کارکنان کی پرامن جدوجہدسے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے رہنماوں نے مزید کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان بنیادی انسانی حقوق کی لڑائی پرامن طریقے سے لڑ رہے ہیں۔ آئین پاکستان اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن گلگت بلتستان میں حکومت نے پرامن آوازوں کو دبانے کے لئے شیڈول فور اور انسداد دہشتگردی ایکٹ جیسے کالے قوانین کھلےعام پرامن سیاسی کارکنان کے خلاف استعمال کئے جارہے ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پرامن سیاسی رہنماوں کے خلاف آیف آئی آر اور انتقامی کارروائیاں فی الفور بند کرے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے