پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تقریب حلف برداری "حق ملکیت و حق حکمرانی” کانفرنس کا انعقادآج ہوگی ۔
ضلع باغ کی یونین کونسل جگلڑی عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام 31 جنوری 2025 کو تقریب حلف برداری "حق ملکیت و حق حکمرانی” کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جس میں عوامی ایکشن کمیٹی باغ سمیت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران شرکت کریں گے۔
نیز اس موقع پر جگلڑی وارڈ ساتھ کی کمیٹیوں کے ممبران سے حلف بھی لیا جائے گا۔
یاد رہے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو چھ ماہ کا وقت دیا ہے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درامد کے لیے، اس دوران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وارڈ کی سطح پر عوامی ایکشن کمیٹیوں کی تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔